تلنگانہ:شدید بیماری پر 90سالہ ضعیف شخص نے باولی میں کود کرخودکشی کرلی

شدید بیماری پر ایک 90سالہ ضعیف شخص نے باولی میں کود کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کے چنجرلہ دیہات سے تعلق رکھنے والا 90سالہ نرسیا گذشتہ تین سال سے شدید بیمار تھا۔دواؤں کا اثر نہ ہونے اورشدیدبیماری کے جاری رہنے پر اس نے گذشتہ روز زرعی باولی میں کودکرخودکشی کرلی۔

مقامی افرادنے اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان اور پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے لاش کو باولی سے نکالتے ہوئے اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیروزگاروں کی جانب سے جدوجہد کی اپیل کرنے والوں کو کیا گرفتار کیا جائے گا؟:شرمیلا

Read Next

تلنگانہ : نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular