
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے اقلیتوں کی ترقی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں 3003 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ریاست کے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں حکومت پابند عہد ہے۔
ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ اقلیتوں کے بچوں کو سیول سروس امتحان میں تیاری کے لئے کوچنگ دی جارہی ہے اور انھیں اسٹائفنڈ بھی ادا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کے انعقاد کے لئے 2 کروڑ 40 ،لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ اس سال عازمین حج کے انتظامات بشمول حج کمیپ کے انعقاد کے لئے 4 کروڑ 43 لاکھ منظور کئے گئے۔