
اساتذہ کی قلت ،طلبا کا احتجاج
اساتذہ کی قلت ،طلبا کا احتجاج
حیدرآباد: آصف آباد ماڈل اسکول کے طلباء اساتذہ کی کمی پر سڑکوں پر نکل آئے، دعویٰ کیا کہ اسکول سے 17 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے، لیکن ان کے بدل صرف دو ہی اساتذہ آئے ہیں۔ طلباء نے اپنی تعلیم پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر وہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے اپنے امتحانات میں ناکام ہوجاتے ہیں تو اس کی ذمہ داری کون لے گا۔
طلباء نے افسوس کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے بغیر وہ کلاس رومز میں بیکار بیٹھے رہتے ہیں۔ اور ان کے پاس جلدی گھر واپس آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ فوری طور پر مزید اساتذہ کا تقرر کرے تاکہ ان کی پڑھائی میں خلل نہ پڑے۔