محبوب نگر کے میناریٹی گروکل اسکول میں طالب علم کی خودکشی

محبوب نگر کے میناریٹی گروکل اسکول میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے کلاس روم میں پھانسی لے لی۔ اطلاعات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے مدورمنڈل کے بونڈوگاوں سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ رام ریڈی محبوب نگر میں واقع اقلیتی گروکل اسکول میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، پیر کی علی الصبح تین بجے اس نے کلاس روم میں فیان سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ رام ریڈی انٹرمیڈیٹ سی ای سی کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا ۔ دو دن کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے بہت سے والدین طلباء کو اپنے گھر لے گئے۔ تاہم رام ریڈی دو دن کی چھٹی کے باوجود گھر نہیں کیا۔ اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔بتایاجاتا ہے کہ واقعہ کے خلاف طالب علم کے رشتہ داروں اور طلبہ تنظیموں نے اسکول کے سامنے کافی احتجاج کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی گاڑی سے ٹکر راہگیر ہلاک

Read Next

حیدرآباد:ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular