تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں آر ٹی سی بس الٹ گئی

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں آرٹی سی بس الٹ گئی۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کو عادل آباد ضلع کے تلامڈگو منڈل کے چرلاپلی گاوں کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جھاری پونا گوڈا سے چرلاپلی کی طرف جانے والی بس بے قابو ہو کر چرلاپلی کے قریب سڑک کے کنارے الٹ گئی۔

حادثے میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور چار مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

دہلی شراب گھوٹالہ۔ ای ڈی کی کویتا کو نوٹس کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت

Read Next

چننائی سلکس شاپنگ مال سے چھلانگ لگا کرخاتون کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular