رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خواتین کو لوٹنے اور قتل کرنے کے الزام میں ایک جوڑے کو عمر قید کی سزا سنائی

حیدرآباد: رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے دو خواتین کے بہیمانہ قتل اور ڈکیتی کے الزام میں میاں بیوی کوعمر قید کی سزا سنائی ہے۔ وقار آباد ضلع کے آئی ڈی اے بولرام کے رہنے والے روی اور نرسماں نامی جوڑے نے تنہا خواتین کو نشانہ بنایا، تشدد اور لوٹ مار کی گھناؤنی حرکتیں کیں۔

جولائی 2021 میں، روی نے دو خواتین کو کام کا وعدہ کرتے ہوئے الگ الگ مواقع پر لے جاکر واردات انجام دی ۔ 18 جولائی اور 25 جولائی کو وہ انہیں اپنی گاڑی پر سنسان علاقوں میں لے گیا۔ اور وہاں، اس نے متاثرین کی عصمت دری اور قتل کر دیا، بعد میں ان کے زیورات اور نقدی چوری کر لیا۔

روی کی بیوی نرسما دونوں واقعات کے دوران وہاں موجود تھی۔ اس نے خواتین کی جانب سے مزاحمت کرنے پر خواتین کو پکڑ کر اپنے شوہر کی جرائم کو انجام دینے میں مدد کر رہی تھی۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مکمل جانچ کے بعد جوڑے کو قصوروار پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گریٹر حیدرآباد کو اندور کے طرز پر ‘کلین سٹی’ بنانے کا عزم۔ریونت ریڈی

Read Next

کوشک ریڈی کے گھر پرحملے کا معاملہ، اریکاپوڈی گاندھی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular