
حیدرآباد: جمعرات کو جنگاوں میں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پروٹوکول تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ جنگاؤں ضلع کے منی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی سرکاری تقریبات کے دوران، اہلکاروں نے پروٹوکول کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے میونسپل چیئرپرسن جمنا کو اسٹیج پر چڑھنے سے روک دیا۔
اس کے بعد جنگاؤں کے ایم ایل اے پلا راجیشور ریڈی نے کلکٹر رضوان باشا شیخ سے جمنا کو اسٹیج پر جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جس کے بعد کلکٹر نے انہیں اجازت دے دی۔
اسی دوران کاماریڈی میں یوم آزادی کی تقریب کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب کانگریس پارٹی کے کاماریڈی ضلع صدر کیلاس سرینواس پروٹوکول کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھ گئے۔ اس سے عوام میں یہ سوال اٹھنے لگا کہ آیا یہ سرکاری پروگرام ہے یا کانگریس پارٹی کا پروگرام؟