
محبوب نگر: محبوب نگر ضلع کے گنگاپور کا ایک نوجوان پوسٹل حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے ملازمت کا موقع کھو بیٹھا۔ بی ناگاراجو، بی ایس سی گریجویٹ، نے تلنگانہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن میں آفس ماتحت کے عہدہ کے لیے درخواست دی تھی اور انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ناگاراجو کو 27 ستمبر کو انٹرویو میں شرکت کرنا تھی۔ عہدیداروں نے 4 ستمبر کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ انٹرویو کال لیٹر بھیجا تھا۔ تاہم، ناگاراجو کو انٹرویو کی تاریخ گزرنے کے ایک ماہ بعد، 4 اکتوبر کو خط موصول ہوا۔ نتیجے کے طور پر، وہ انٹرویو سے محروم ہو گیا اور اس طرح نوجوان ملازمت کا موقع کھو دیا۔
جب ناگاراجو نے پوسٹ آفس کے حکام سے وضاحت کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خط انھیں صرف 4 اکتوبر کو پہنچا تھا، اور انھوں نے اسی دن اسے پہنچا دیا تھا۔ تاخیر نے ناگاراجو کو مایوس کر دیا ہے، کیونکہ پوسٹل سروس کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں ملازمت کا ایک اہم موقع ضائع کرنا پڑا۔ اور اس کی محنت پر پانی پھر گیا۔