
حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ میں دو لاکھ افراد گانجہ کا نشہ کرتے ہیں۔ مرکزی وزارت سماجی انصاف کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں جملہ دو لاکھ افراد گانجہ کی لت کا شکار ہیں۔ اس رپورٹ میں ملک کی دیگر ریاستوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چندرشیکھر راؤ حکومت نے ریاست کو گانجہ اور منشیات کی لت سے پاک بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔ کے سی آر کی شخصی دلچسپی کے بعد پولیس کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارتے ہوئے گانجہ اور دیگر منشیات منتقل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی تھی۔
ریاست کو منشیات کی لت سے پاک بنانے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو کا بھی قیام عمل میں لایا گیا۔