
باکسنگ عالمی چمپئین نکہت زرین کی نئی ایننگ
باکسنگ عالمی چمپئین نکہت زرین کی نئی ایننگ
حیدرآباد: دو بار کی عالمی باکسنگ چمپئن نکہت زرین نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی حیثیت سے اپنی جوائننگ کی رپورٹ بدھ کو تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر جتیندر کو پیش کی۔ زرین، جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ اور ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے، حال ہی میں پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔
تلنگانہ حکومت کے احکامات کے بعد انہیں خصوصی پولیس فورس میں بطور ڈی ایس پی تعینات کیا گیا، زرین نے باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ تقریب کے دوران، ڈی جی پی جیتندر، ایڈیشنل ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) مہیش بھاگوت نے زرین کو مبارکباد دی۔
ڈی جی پی جتیندر نے بھی ٹویٹر پر ان کا خیرمقدم کیا، زرین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور اس کے نئے کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شاندار سفر تلنگانہ کے لوگوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ زرین کا تعلق نظام آباد سے ہے اور ہندوستانی کھیلوں میں ان کی اہم شراکت کے لیے پہچانی جاتی ہے۔
We proudly welcome two-time world boxing champion and Olympic athlete, @nikhat_zareen, as she takes on her new role as Deputy Superintendent of Police (Special Police). Hailing from Nizamabad, she submitted her joining report to me today. Her remarkable achievements inspire… pic.twitter.com/3cmOczmcQW
— DGP TELANGANA POLICE (@TelanganaDGP) September 18, 2024