
حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار اور ایم ایل اے ننداموری بالاکرشنا نے تلنگانہ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
بالاکرشنا کی بیٹی تیجسوینی نے جمعہ کو تلنگانہ کے وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی کی موجودگی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور اپنے والد کی جانب سے امداد پر مشتمل چیک حوالے کیا۔