نلگنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل کا سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ریاست تلنگانہ، کے نلگنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل کا سپرنٹنڈنٹ رشوت کی رقم لیتا ہوا اے سی بی کی جال میں پھنس گیا ۔ اچو نائک کو تین لاکھ روپے نقد رقم بطور رشوت قبول کرتے ہوئے اے سی بی کے حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

بتایا جا رہا ہےکہ ادویات کے ٹنڈر کے لیے عہدیدار نے ایک تاجر سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اس نے ، اے سی بی حکام کو اس کی اطلاع دی۔ آج منصوبہ بند طریقہ سے سپرنٹنڈنٹ کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل ایک لاکھ روپے رشوت کی رقم دینے کے بعد بھی وہ پچھلے چار دنوں سے مزید تین لاکھ کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر شکایت کنندہ اے سی بی سے رجوع ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ووٹ برائے نوٹ کیس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جلد جیل جانا یقینی، کوشک ریڈی

Read Next

سید عظمت اللہ حسینی تلنگانہ وقف بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular