وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف اداکار ناگارجنا نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

حیدرآباد: اداکار اکینینی ناگرجنا نے نامپلی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ انھوں نے تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف ان کے حالیہ ریمارکس پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ان کے خاندان کو مبینہ طور پر بدنام کیا گیا ہے۔

ناگارجنا نے دعویٰ کیا کہ سریکھا کے تبصرے ان کے خاندان کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وزیر کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے، ان کی درخواست پر جمعہ کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔

ناگارجن نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سریکھا کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے ان کے ریمارکس کو “بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا اور سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کی شخصیات کو سیاسی تنازعات سے دور رکھیں۔ ناگارجنا نے لکھا، “ایک عوامی اہلکار کے طور پر، وزیر کونڈا سریکھا کو افراد کی نجی زندگیوں کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔”

Vinkmag ad

Read Previous

پولیس نےموسیٰ ندی کے متاثرین کو انصاف کےلئے لڑنے والے وکیل پرکیا مبینہ حملہ ۔ وکلاء کا احتجاج ۔

Read Next

ریت کی غیر قانونی کانکنی روکنے میں ناکامی پر آئی جی نے تین سی آئیز، 13 ایس آئیز کو ویکنسی ریزرو میں بھیج دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular