
سنگاریڈی: سنگاریڈی کے رامچندر پورم پولیس حدود میں ایک 17 سالہ لڑکے کو سات سالہ لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مبینہ طور پر لڑکے نے لڑکی کو ٹی وی دیکھنے کی آڑ میں اپنے گھر بلایا۔اور شرم ناک حرکت کی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کی والدہ اپنے گھر واپس پہنچی اور اپنی بیٹی کے جسم سے شدید خون نکلتا ہوا دیکھی ۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت کے بعد پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔