
ورنگل: وزیر کونڈا سریکھا اپنے حامیوں کی گرفتاری کے سلسلے میں ورنگل ضلع کے گیسوکونڈہ میں پولس کا سامنا کرنے کے بعد ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئی ہیں۔ اتوار کو دھرمارم گاؤں میں سریکھا اور ایم ایل اے ریوری پرکاش ریڈی کے حامیوں کے درمیان تصادم کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ریوری کے گروپ نے سریکھا کے گروپ کی طرف سے لگائے گئے دسہرہ تہوار کے بینر سے اپنے لیڈر کی تصویر کو خارج کرنے پر اعتراض کیا۔ اس کے نتیجے میں بینر کی تباہی اور اس کے بعد جسمانی جھگڑے ہوئے۔ شکایت کے بعد گیسوکونڈہ پولیس نے کونڈا سریکھا کے تین حامیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس کے جواب میں سریکھا شخصی طور پر پولیس اسٹیشن گئی اور مبینہ طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اسے سب انسپکٹر کی کرسی پر بیٹھ کر گرفتاریوں کے بارے میں افسران سے پوچھ گچھ کرتے دیکھا گیا، جس سے صورتحال مزید بڑھ گئی
ان کے حامیوں نے بھی بڑی تعداد میں اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا حالات کو سنبھالنے کے لیے اسٹیشن پہنچے۔ تصادم کے دوران، سریکھا نے پولیس پر غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ گرفتاریوں میں شامل ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو ان کے فرائض سے فارغ کیا جائے۔ ورنگل نرسم پیٹ سڑک پر احتجاج بالآخر اس وقت ختم کردیا گیا جب پولس نے حامیوں کو یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔