ہمیں کیا چاہئیے غور کریں، کسانوں کے نام کے ٹی آر کا پیغام

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ چھ دہائیوں تک ہمیں مشکلات سے دوچار کرنے والی کانگرس چاہیے یا پھر ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے والے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ چاہیے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے نافذ العمل فلاحی اسکیمات چاہیے یا پھر گزشتہ 60 سال سے تلنگانہ کی زراعت کو نقصان پہنچانے والی کانگرس چاہیے؟ وہ ان تمام باتوں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کریں۔ کے ٹی ار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ہمیں کیا چاہیے کسان غور کریں کے سی آر کی جانب سے دی جانے والی 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی چاہیے یا کرناٹک کی طرز پر کانگریس کی جانب سے دی جانے والی پانچ گھنٹے برقی سربراہی چاہیے یا پھر جیسا کہ تلنگانہ کے کانگریس کے صدر نے کہا ہے تین گھنٹے برقی چاہیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ چھ دہائیوں تک مشکلات میں ڈالنے والے چاہیے، ناقص موٹرس، پھٹ پڑنے والے ٹرانسفرز کا دور چاہیے یا پھر رعیتو بندھو رعیتو بیمہ متعارف کروانے والے کے سی آر چاہیے؟ جنہوں نے تالابوں کو بہتر کیا ہے پراجیکٹس بنوائے ہیں اور ریاست کو سرسبز و شاداب کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس پارٹی 100سے زائد نشستیں حاصل کرے گی: کویتا

Read Next

گجرات سے حیدرآباد منتقل کیا جانے والا ساڑھے چار کروڑ کا سونا ضبط

Most Popular