
سیلاب سے ہوئی اموات کو کم بتارہی ہے کانگریس حکومت
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد کو کم بتارہی ہے۔
سخت الفاظ میں کئے گئے ٹویٹ میں، کے ٹی آر نے 31 مرنے والے افراد کی فہرست شیئر کی۔ جبکہ حکومت نے سیلاب سے مرنے والوں کی سرکاری تعداد 16 بتائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت مناسب تشخیص کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انھوں نے حکومت پر اپنی جان گنوانے والوں کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا۔
کے ٹی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا۔”تم جانتے ہو کہ کسی شخص کی کیا بے عزتی ہوتی ہے؟ ان کی موت کو نظر انداز کرنا، ان کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنا، ان کی موت پر غور نہیں کرنا۔ میں تلنگانہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولنا بند کرے۔ آپ نے کل اعلان کیا کہ صرف 16 لوگ مرے ہیں۔ لیکن براہ کرم اپنی ٹیم سے اس فہرست کو چیک کرنے اور تمام خاندانوں کی مدد کرنے کو کہیں۔ اگر آپ نے غلط ڈیٹا جاری کیا کیونکہ آپ کو معلوم نہیں تھا ۔ مجھے آپ پر ترس آتا ہے! اور اگر آپ نے اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے غلط ڈیٹا جاری کیا تو میں آپ سے نفرت کرتا ہوں! شرم کرو!”
مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مہلوکین کے اہل خانہ سے معافی مانگے اور ’’شرمناک سیاست‘‘ بند کرے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی غلطیوں کو سدھارے اور متاثرین کی مناسب عزت کرے، ایسے اقدامات کو کوئی معاف نہیں کرے گا۔
Revanth Reddy Garu,
Here is the complete list of deceased persons due to the recent floods. Looks like your government failed to even do a proper assessment of those who lost their lives
You know that is disrespectful to a person? Ignoring his death, lying about their death,… pic.twitter.com/1mXLSJH12m
— KTR (@KTRBRS) September 3, 2024
One Comment
[…] کانگریس حکومت سیلاب سے ہوئی اموات کو کم بتارہی ہے۔ کےٹی… […]