
بی آر ایس لیڈر،اور رکن کونسل کے کویتا نے ٹریفک جام ہونے پر بائیک پر سفر کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ کویتا بودھن کے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار شکیل عامر کے پرچہ نامزدگی میں شرکت کرنے کے دوران ٹریفک جام دیکھ کر کے کویتا نے بائیک پر سفر کرتے ہوئے ریٹنگ افیسر کےدفتر پہنچ گئی ۔
شکیل عامر کے پرچہ نامزدگی کے دوران قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جلوس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ وقت پر ، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے تلنگانہ وزیراعلیٰ کی دختر کویتا نے بائیک پر سفر کیا۔