ایس سی ذیلی زمرہ بندی کے لیے تلنگانہ حکومت نےکیا ایک رکنی کمیشن کا تقرر ۔جسٹس شمیم ​​اختر کو دی گئی ذمہ داری

جسٹس شمیم اختر

تلنگانہ میں ایس سی زمرہ بندی کے لئے ایک رکنی کمیشن

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ایس سی ذیلی زمرہ بندی کے لئے ایک رکنی کمیشن کا تقرر کیا ہے، کمیشن کی صدارت ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس شمیم ​​اختر کریں گے۔ یہ کمیشن درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کی ذیلی زمرہ بندی کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کیاکا جانئزہ لے گا۔

 

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت کے مطابق کمیشن کو 60 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ اقدام ایس سی ذیلی زمرہ بندی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے، اور کمیشن 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر مختلف SC ذیلی ذاتوں کے سماجی و اقتصادی حالات کا جائزہ لے گا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمیشن کی رپورٹ پیش ہونے تک کسی بھی نئی بھرتی کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کریں۔

 

کمیشن مختلف محکموں سے تمام ضروری ڈیٹا حاصل کرے گا، اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی طرف سے زیر بحث درخواستوں کو غور کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے دس سابقہ ​​اضلاع کے فیلڈ وزٹس کا بھی حکم دیا ہے تاکہ نچلی سطح کی آراء اور ایس سی ذیلی زمرہ بندی سے متعلق شکایات کو اکٹھا کیا جا سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جُکل حلقہ اسمبلی میں پانی کا بحران، تہوار کے دوران عوام کو مشکلات ۔

Read Next

جنگاؤں ایم سی ایچ ہسپتال کے آؤٹ سورسنگ ورکرس نے چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular