
ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق منو گورو منڈل کے سمیتی سنگاپور موضع میں یہ واقعہ پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ راملو اور اس کی بیوی منگا تایارو کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے، جمعرات کی رات بھی ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم راملو نے جمعہ کی صبح اولین ساعتوں میں اپنی بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے اپنے آپ کو منو گورو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔