تلنگانہ:پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ۔ تعلیمی اسناد جل گئے

پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس کے تعلیمی اسناد جل گئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔

ضلع کے رائے پرتی کے رہنے والے کے راجو کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک اس واقعہ میں مکان میں رکھا سامان، سونا، رقم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اسناد بھی جل گئے۔

اس واقعہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کو اعلی حکام کو تعلیمی اسناد پیش کرنے ہیں اور19فروری کو اسے تربیت کیلئے روانہ ہونا ہے۔اسی لئے اس نے حکام سے التجا کی ہے کہ وہ اس کو تعلیمی اسناد دلانے کیلئے پہل کرے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نریندرمودی متحدہ عرب امارات کے دورہ پر روانہ۔ بدھ کو کریں گے ابوظہبی کی پہلی مندر کا افتتاح

Read Next

تلنگانہ: گاؤں کر رہا ہے سفر کئے بغیر ٹکٹ کی خریدراری، جانیے معاملہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular