تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چارافرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کمبالاپلی کے محکمہ جنگلات کے اربن پارک کے قریب اتوار کی شب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار نے آٹو کو ٹکر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چناایلاپورکا رہنے والا سرینواس آٹوچلاتے ہوئے اپنی خاندان کا پیٹ پالتاتھا۔وہ اس ماہ کی 13تاریخ کو اپنی ماں، دوبچوں،بہنوئی، ساس اوردیگر کے ساتھ اپنے آٹومیں ناگرجناساگر میں واقع مندرگیاتھا۔واپسی کے دوران کل رات یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثہ میں 35سالہ سرینواس کے بشمول اس کی ماں 60سالہ پاپماں،بیٹا چارسالہ رتویک اور بیٹی دو سالہ رتیویکا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔سرینواس کی ساس شانتی، بہنوئی شدید طورپرزخمی ہوگئے۔اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آرمی ڈے تقریب۔ ای ایم ای وارمیموریل پرپھول نچھاور کئے گئے

Read Next

تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش:پروفیسر کودنڈارام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular