
نارائن پیٹ میں بینک قرض کی قطار میں انتظار کرتے ہوئے ایک 50 سالہ کسان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ بومن پہاڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے گاوی نولا کتھلپا قرض کے لیے درخواست دینے مدور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ میں تھے۔
بینک میں بڑی بھیڑ کی وجہ سے کتھلپا کو لمبی قطار میں انتظار کرنا پڑا۔ انتظار کرتے کرتے وہ گر پڑا۔ کسان کو قریبی سرکاری اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے اسے دل کا دورہ پڑنے سے کسان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: