
ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔اس کسان کا تعلق لکشمی پورگاوں سے ہے۔وہ کھیت میں کام کررہاتھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔
کسان کی موت پر گاوں میں غم کی لہردوڑگئی کیونکہ اس کے بیٹے کی چارماہ پہلے موت ہوگئی تھی جبکہ دومہینہ پہلے اس کی ماں کی موت ہوگئی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔