
حیدرآباد میں فروخت ہو رہی ہے شراب سے تیار کی گئی آئسکریم!
حیدرآباد: آپ نے شراب سے بننے کیک کے بارے میں سُنا ہوگا ۔ لیکن اب شراب سے تیار کی گئی آئسکریم بھی بازار میں فروخت ہو رہے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں نےحیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز روڈ نمبر اور فائیو پر موجود آئس کریم اسٹور کے مالکان دیاکر ریڈی اور سوبھان کو مبینہ طوپر (شراب) وہسکی سے بنی آئسکریم زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
جانچ کے دوران حکام نے نشاندہی کی ہے کہ آئس کریم بنانے والے 60 گرام آئس کریم میں 100 ملی لیٹر وہسکی ملا رہے ہیں۔ حکام نے اسٹور سے دھاوے کے دوران 23 آئس کریم کے ڈبوں تقریباً 11.50 کلو گرام وہسکی آئس کریم کو ضبط کیا ہے۔
نوجوان اور بچے جوبلی ہلز میں Ariko Cafe پر آئس کریم کھانے کے لیے ایک لمبی قطار بنائے رہتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آئس سوشل میڈیا کے ذریعہ تشہیر کی جارہی تھی جس کا مقصد بالغ گاہکوں کو راغب کرنا تھا۔
محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں نے بچوں کو الکحل پر مبنی مصنوعات کی فروخت پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔