
حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع کے کنڈوکور پولس اسٹیشن حدود کےگاوں کتہ گوڑا کے زرعی کھیت میں ایک بزرگ جوڑے کا قتل کیاگیا۔ مہلوکین ، جن کی شناخت ناگرکرنول ضلع کے مشتی پلی گاؤں کے یوشیا (55سالہ) اور شانتھما (50سالہ) کے طور پر کی گئی ہے۔
، پولیس اطلاعملنے کے بعد موقع پر پہنچی ۔یہ جوڑا چوکیدار کے طور پر کام کرتاتھا۔ ان کی لاشیں مختلف مقامات پر پڑی ہوئی تھیں۔ شانتھما کی لاش ایک کمرے کے اندر ملی تھی، جب کہ یوشیا کی لاش باہر سے ملی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اس بات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے کہ جوڑے کو کیوں نشانہ بنایا گیا اور کون اس جرم کا ذمہ دار ہوسکتا ہے۔ حکام قتل کے پیچھے محرکات کا تعین کرنے کے لیے متعدد زاویوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔
,