
تلنگانہ کے نظام آباد لوک سبھا کے رکن ڈی اروند کے خلاف پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔یہ پمفلٹس اخبارات میں چسپاں کرتے ہوئے تقسیم کئے گئے۔ان میں کہا گیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند نہیں چاہئے کیونکہ وہ اپنی آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے ہوئے ہیں اور وہ کسی سے بات نہیں کرتے۔
ایساگھمنڈی رکن پارلیمنٹ نہیں چاہئے۔یہ پمفلٹس جگتیال ضلع کے مٹ پلی گاوں میں تقسیم کئے گئے جوسوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ان پمفلٹس پر پرنٹر کا نام اوردیگر تفصیلات نہیں ہیں۔ان پمفلٹس کو کس نے تقسیم کیا ہے، اس پر ہنوز تجسس برقرار ہے۔