
نلگنڈہ: ڈی سی ایم ٹرک کے پیچھے سے کھڑی لاری سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح نلگنڈہ ضلع کے کٹنگور منڈل میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔