
حیدرآباد: حیڈرا، نے جھیلوں میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ سائبرآباد پولیس نے چھ عہدیداروں کے خلاف مجرمانہ کیس درج کیا ہے۔ یہ مقدمات سائبر آباد اکنامک آفنس ونگ نے حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA) کی شکایت کے بعد درج کیے ہیں۔
سائبرآباد کمشنر اویناش موہنتی کے مطابق یہ مقدمات میں نامزد افسران میں نظام پیٹ میونسپل کمشنر رام کرشنا، چندا نگر سدامس کے جی ایچ ایم سی ڈپٹی کمشنر، بچوپلی ایم آر او پال سنگھ، میڑچل ملکاجگیری ضلع میں لینڈ ریکارڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرینواسولو، ایچ ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر سدھیر کمار اور ایچ ایم ڈی اے سٹی پلانر راج کمار شامل ہیں۔ ۔