امرت ٹینڈرس گھوٹالہ : بی جے پی کی خاموشی پر کے ٹی آر نے سوال اٹھایا

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے ایم آر یو ٹی ٹینڈرس میں مبینہ 8,888 کروڑ روپئے کے گھپلے پر تلنگانہ کے بی جے پی قائدین کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انھوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کانگریس کے سینئر لیڈروں کی جانب سے اس معاملے کو بے نقاب کرنے کے لیے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، لیکن بی جے پی لیڈرس اس معاملے پر خاموش ہیں۔

 

’’عجب پریم کی غضب کہانی ہے یہ آر آر اور بی جے پی کی…‘‘ راما راؤ نے تلنگانہ میں ریونت ریڈی اور بی جے پی کے درمیان ممکنہ مفاہمت پر تبصرہ کیا۔

راما راؤ نے قبل ازیں مرکز سے اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (AMRUT) اسکیم کے تحت ٹنڈرس کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو مرکزی وزراء منوہر لال کھٹر اور ٹوکھن ساہو کو بھی ایک خط بھیجا، جس میں ان سے مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیاگیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ خود عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہو گئے۔

 

ایکس پر ایک الگ پوسٹ میں، بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ نے اڈانی گروپ کے ساتھ حکومتی معاہدوں پر اس کی منافقت کے لیے کانگریس کی سرزنش کی۔ کانگریس کے جواب میں کہ مہاراشٹر میں اڈانی گروپ کی طرف سے بجلی کی فراہمی کے لیے جیتی گئی بولیوں کو “دھاندلی کا سودا” قرار دیا گیا، انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا اسی اڈانی گروپ کے ساتھ کانگریس کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت کا سودا “squeaky clean” تھا، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سے اس معاملے پر ردعمل کا مطالبہ کیا۔۔

Vinkmag ad

Read Previous

پارٹی انحراف معاملہ: تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسپیکر کو نوٹس جاری کیا

Read Next

فصل قرض کی معافی پر عمل آوری نہ ہونے پر ورنگل کے کسانوں نے کیا احتجاج۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular