بی آر ایس حکومت نے تلنگانہ ریاست کو مقرض کر دیا

وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے ریاست کو قرضوں کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔ انھوں نے جوکل حلقہ کے بیچ کنڈا منڈل راجا رام ٹانڈہ میں ایم ایل اے لکشمی کانتا راؤ کے ساتھ عوامی حکمرانی کے پروگرام میں حصہ لیا اور درخواستیں وصول کی۔ انھوں نے کہا کہ دس سالہ دور حکومت میں دیہاتوں اور ٹانڈوں میں سہولتیں نہیں، ترقی نہیں ہوئی ایلرام تانڈہ کے پاس ابھی تک ایم ایل اے اور ایم پی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

کوئی ریونیو مضافاتی علاقہ نہیں ہے۔ انہوں نے‌ کہا کہ گوگل میپ پر اس تانڈہ کا کوئی نام نہیں ہے۔بی آر ایس کے دور میں یہ صورتحال تھی ۔ یہ سب دیکھ کر عوام نے‌کانگریس کو اقتدار سونپا ہے۔ کانگریس پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا ہے چھ ضمانتوں پر عمل آوری کریگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوسرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے عوامی حکمرانی لائےہیں۔ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سی ایم ریونت ریڈی نے دو وعدوں کو عملی جامہ پہنایا۔ چھ ضمانتوں کے نفاذ کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں لوگوں سے درخواستیں قبول کر رہے ہیں۔ دیگر وعدوں کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کریں گے۔

وزیر جوپلی نے قلعہ کولاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ کولاس کو سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں نامزد عہدوں کو پُرکرنے کی تیاریاں، لوک سبھاانتخابات کے پیش نظرسرگرمی

Read Next

کانگریس فلاحی اسکیموں سے کےسی آر کا نام ہٹا سکتا ہے، عوام کے دلوں سے نہیں ۔ہریش راؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular