
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو بے روزگار ہندوستان بنا دیا ہے – انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائد کو ملازمتوں کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔یہ شرم کی بات ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دور میں ملک کی تاریخ میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ہر سال دو کروڑ نوکریاں بھرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں 1,60,000 نوکریاں پہلے ہی دی جا چکی ہیں۔ مزید 70,000 نوکریوں کو بھرنے کا عمل تیزی سے مکمل ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کشن ریڈی سے سوال کیا کہ ملک کی کسی ریاستی حکومت نے دس سالوں میں اتنی ملازمتیں دی ہیں جتنی تلنگانہ ریاستی حکومت نےدی ہیں۔ کیا این ڈی اے حکومت نے دس سالوں میں دی گئی ملازمتوں کی تعداد اور متعلقہ محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کے بارے میں کوئی وائٹ پیپر جاری کرنے کے ہمت ہے۔