ظالم شخص کے ہاتھوں معصوم بیٹے کا قتل

حیدرآباد۔ ایک ظالم شخص نے اپنے معصوم بیٹے کا قتل کر دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع جوگو لامبا گدوال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بابی نامی شخص اپنی بیوی شراونی کے علاوہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کے ساتھ رہا کرتا ہے۔ بانی اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے ہرا ساں کر رہا تھا۔

شوہر کی ہراسانی سے تنک آکر خاتون اپنے بچوں کو لے کر مائیکہ جارہی تھی۔ شوہر نے بچوں کو اپنے پاس ہی رکھ لیا اور بیوی کو بھجوادیا۔ بیوی کے جانے کے بعد پیر کی رات بابی نے اپنے ایک سال کے بیٹے کو زائد مقدار میں نیند کی گولیاں پانی میں ملا کر پلا دی جس کے نتیجہ میں اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ فوت ہو گیا۔

بیٹے کو ماردینے کے بعد اس نے بیوی کو فون پر اس بات کی اطلاع دی ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ بیٹی کی بھی قتل کر دے گا۔ بیوی کی شکایت پر پولیس نے اس معاملہ میں بابی کے خلاف کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس کے وعدوں کو 420 کہنے پر جیون ریڈی برہم ، بی آر ایس پر لگائے سنگین الزامات

Read Next

شرمیلا کی شمولیت سے آندھراپردیش میں کانگریس مستحکم ہوگی : صدراے پی کانگریس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular