آوارہ کتوں کے حملے میں معصوم بچہ ہلاک۔ نظام آباد ضلع میں واقعہ

ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی لڑکے کی موت ہو گئی۔ آرمور حلقہ اسمبلی کے ماکلور منڈل کلیڈا موضع کا رہنے والا 5سالہ نشانش 25 دسمبر کو اپنے دادا کے ساتھ کھیت گیا ہوا تھا جہاں آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔

حملے میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا ۔لڑکے کو علاج کیلئے نظام آباد کے ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے بہتر علاج کیلئے اسے حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ 7 جنوری کو لڑکے کو حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ بس کی موت ہوگئی۔ متوفی لڑکا مقامی اسکول میں ایل کے جی کا طالب علم بتایا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چٹنی کے مسئلہ پر جھگڑا۔ حیدرآباد میں خاتون کی خودکشی

Read Next

حیدرآباد:حالت نشہ میں بائیک چلاتے ہوئے دوسری بائیک کو ٹکر،ایک فیملی زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular