
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں بی آر ایس پارٹی کو ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت اور اس پارٹی کے لیڈر و رکن اسمبلی چندرشیکھرراو کو اپوزیشن لیڈر کا موقف دیا گیا ہے۔
ریاستی اسمبلی میں اسپیکر گڈم پرساد کمار نے اس بات کا اعلان کیا کہ بی آر ایس پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی اطلاع پر چندرشیکھرراو کو اپوزیشن لیڈر کا درجہ دیا گیا ہے۔ جس کے ایوان میں 39 ارکان ہیں۔