مسقط سے واپس آنے والی خاتون کی بس میں دل کا دورہ پڑنے سےہوئی موت

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں بس میں سفر کے دوران ایک خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ 35 سالہ خاتون ہرشا جو بیرون ملک ملازمت کرتی تھی چھٹی پر واپس ہندوستان لوٹ آئی تھی۔

مسقط سے وجئے واڑہ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد، ہرشا وجئے واڑہ سے مغربی گوداوری ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں نڈاداولو تک جانے کے لیے ایک پرائیویٹ بس میں سوار ہوئی۔ سفر کے دوران اسے سینے میں شدید درد ہونے لگا اور بس میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

ساتھی مسافروں نے بس ڈرائیور کو آگاہ کیا۔ اس کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کو بلایا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریائے پوچیرا میں مچھلی پکڑنے کے دوران 3 نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد

Vinkmag ad

Read Previous

گورنر کے مُلگ دورے کے دوران گرے ہاؤنڈز کانسٹیبل کو سانپ ڈس لیا

Read Next

وزیراعلیٰ کے حلقہ کوڑنگل میں فارما ولیج پروجیکٹ کے خلاف کسانوں کا احتجاج

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular