
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی آرایس اور کانگریس کے درمیان مفاہمت ہے ۔
کانگریس وزیر اعلی کے لئے ،کے سی آر کی حمایت کرتی ہے۔ بی آرایس راہل کو پی ایم کے طور پر حمایت کرتی ہے۔ تلنگانہ میں انتخابی مہم سے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خطاب کیا۔
امیت شاہ نے الزام لگایا کہ حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور کانگریس پارٹی کے درمیان ایک دوسرے کا تعاون کرنے کے لیے ایک مفاہمت ہوئی، جس سے دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ موجودہ انتخابات میں بی آرایس اور کانگریس کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔ کانگریس بی آر ایس کی حمایت کرے گی تاکہ کے چندر شیکھر راؤ ایک بار پھر چیف منسٹر بن جائیں۔ بدلے میں بی آر ایس کانگریس کی حمایت کرے گی (لوک سبھا انتخابات میں) تاکہ راہل گاندھی وزیر اعظم بن جائیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جو ووٹ کانگریس کو دیا جائے گیا وہ بی آر ایس کو جائے گا۔ انھوں نے عوام سے کہاکہ اگر آپ کے سی آر کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔ ووٹ صرف آپ کے ایم ایل اے کو منتخب کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ تلنگانہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے بھی ہے۔امیت شاہ نے اتوار کو مکتھل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
امیت شاہ نے بتایا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت میں کس طرح بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کے سی آر وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے، 100بستر والا اسپتال بنانے، بیروزگاری الاونس کا وعدہ کیا ہے، جو ماہی گیروں کے لیے ایک اسکیم 1,000 کروڑ، سے سنگم بانڈہ کو ترقی دینے، اتکور کو پانی فراہم کرنے اور بیما پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
بی جےپی ، تلنگانہ میں بی سی کو وزیر اعلیٰ بنائےگی۔ مادیگا طبقہ کےلیے ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کو مفت چار پکوان گیس سلنڈر دیئے جائیں گے۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس۔ کی کار کا اسٹیئرنگ ایم آئی ایم کے کنٹرول میں ہے۔ اویسی کے خوف سے چیف منسٹر تلنگانہ یوم آزادی کا اہتمام نہیں کررہے ہیں۔ بی جےپی کو اقتدار ملنے پر 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی منائیں گے۔ ہم مسلمانوں کے لیے چار فیصد مذہب کی بنیاد پر تحفظات منسوخ کر دیں گے۔ تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے بعد ہم ایودھیا کے مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔