
ڈرائیور کے بی پی کی سطح کم ہوجانے کے نتیجہ میں بس الٹ گئی۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ آرٹی سی کی بس، وشاکھاپٹنم سے بھدراچلم کی سمت جارہی تھی کہ کتی پاڈو علاقہ میں ڈرائیور کے بی پی کی سطح اچانک کم ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس نے بس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔
اس حادثہ کے وقت بس میں 21مسافرین سوار تھے۔ بس الٹنے ستے ہوئے معمولی زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔