تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی نے شہ نشین پر مسلم لیڈر کی توہین کی

تلنگانہ پی سی سی ، صدر ریونت ریڈی کا مسلمانوں کے رسم و رواج سے نفرت رکھنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ مسلمان گزشتہ روز ونپرتی کے جلسہ عام میں نماز کی ٹوپی اتار دینے کے واقعہ کو ابھی بھول ہی نہیں پائے کہ ریونت ریڈی نے ایک اور جلسہ عام میں ایک مسلم لیڈر کی شہ نشین پر توہین کردی۔

بتایا جاتا ہے کہ ناگر کرنول اسمبلی حلقہ کے بجناپلی میں کانگریس کے جلسہ عام کے دوران ایک مقامی کانگریس کے مسلم لیڈر نے ریونت ریڈی کو امام ضامن باندھنے کی کوشش کی۔ لیکن انھوں نے امام ضامن باندھنے سے انکار کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

۔۔24 گھنٹوں کے اندر دو، مسلم دشمنی کے واقعات کی مذمت کی۔ لو گ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس لیڈر صرف مسلمانوں سے زبانی محبت کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کےطور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ انھوں نے ریونت ریڈی کے مسلمانوں کے تئیں رویہ کی مذمت کی ۔ اور 30 نومبر کو ووٹ کے ذریعہ سبق سکھانے کا انتباہ دیا

Vinkmag ad

Read Previous

بی جےپی اور کانگریس کسانوں کےدشمن، ہریش راؤ کا الزام

Read Next

کانگریس پارٹی تلنگانہ میں عوام کو کررہی ہےگمراہ: یدی یوراپا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular