
ہندوستان کے شطرنج کے مایاناز کھلاڑی رمیش بابو پراگنندھا نے نیدر لینڈ میںٹاٹا اسٹیل ماسٹرس مقابلہ میں عالمی درجہ کے کھلاڑی ڈنگ لیرین کو شکست دے دی۔اس کامیابی کے بعد پراگنندھا نے عالمی چمپئن کو شکست دینے والے بھارت کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے وشوناتھن آنندنے عالمی چمپئن کو شکست دی تھی۔ انھوں نے درجہ بندی کے معاملے میں وشوا ناتھن آنند کو پیچھےچھوڑ دیا ہے اور وہ ہندوستان کے نمبر ایک کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔