
وزیراعظم مودی نے جنوبی ہند کا کمبھ میلہ سمجھی جانے والی میڈارم جاترا کے موقع پر مبارکبادی کا ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے تلگوزبان میں کئے گئے اس ٹوئیٹ میں میڈارم جاترا کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
پی ایم مودی نے کہاکہ میڈارم جاترا قبائلی تہواروں میں سے ایک، ہمارے ثقافتی ورثہ کا ایک متحرک اظہار ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔ یہ جاتراعقیدت، روایت اور برادری کے جذبہ کا بہترین امتزاج ہے۔ آئیے ہم سمکاسارالماں کو سلام کریں اور اتحاد وبہادری کے جذبہ کو یاد کریں۔