
ملک کی کئی ریاستوں میں ڈپٹی چیف منسٹرس کے تقرر کے خلاف ایک درخواست سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت درخواست داخل کی گئی ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر صدارت بنچ 12 فروری کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بعض ریاستی حکومتوں نے آئین اور آرٹیکل 164 کی شقوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹرس کا تقرر کیا ہے۔