بی آر ایس کو ایک اور دھکا، چیوڑلا ایم ایل اے کالے یادیا کانگریس میں شامل

تلنگانہ کی اہم اپوزیشن پارٹی بی آرایس کو ایک اور جھٹکہ لگاہے۔ حلقہ اسمبلی چیوڑلہ کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس لیڈر کالے یادیا جمعہ کے روز دہلی میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔گزشہ 4ماہ کے دوران کانگریس میں شامل ہونے والے بی ایس آر ایس کے یہ چھٹوویں ایم ایل اے ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بی آر ایس، کے 3ایم ایل ایز بغاوت کرکے کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔

یادیا نےگزشتہ سال یعنی نومبر2023 میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی چیوڑلہ سے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی تھی۔ یادیا پہلی بار کانگریس ٹکٹ پر اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کے چند ماہ بعد وہ 215 میں بی آرایس میں شامل ہوئے تھے۔2018 کے الیکشن میں انہوں نے حلقہ چیوڑلہ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا تھا۔2023 میں یادیا نے اسی حلقہ سے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کانگریس امیدوار پی بھیم بھارت کو محض268 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

یادیا نے مارچ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ کالے یادیا بھی کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں وہ چیف منسٹر سے ملاقات کرچکے ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی بی آر ایس ، کے ارکان اسمبلی کانگریس قیادت کے رابطہ میں ہیں کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ضلع سنگاریڈی کے اسنا پور میں آوارہ کتوں کے حملہ میں 7سالہ لڑکے کی موت

Read Next

پارٹی چھوڑنے والے ایم ایل ایز کیلئے کےسی آر کابیان، کہا ہمیں غداروں کی فکر نہیں جو چوروں سے ہاتھ ملائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular