شرمیلا کو اےپی کانگریس صدربنانا بہترقدم، کئی لیڈران پارٹی کے رابطہ میں:رگھوویراریڈی

آندھراپردیش کانگریس کے سابق سربراہ این رگھوویراریڈی نے وائی ایس شرمیلا کو ریاستی کانگریس کی سربراہ بنائے جانے کو بہتر قدم قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کیلئے اچھا قدم ہے۔ انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست میں مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی لیڈران کانگریس سے رابطہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ شرمیلا کو ریاست آندھراپردیش میں پارٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد پارٹی کیڈرمیں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔ سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے اے پی میں کانگریس اپنے بقا کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

تاہم تقریبا دس سال بعد تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اورپھر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی دختر کو اے پی کانگریس کی ذمہ داری دیئے جانے کے بعد ایک اور تلگو ریاست آندھراپردیش میں کانگریس اقتدار کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

قتل کے 18 مہینے بعد لاش کو قبر سے نکال کر کیا پوسٹ مارٹم ۔ مہلوک کا بیٹا اور بیٹی گرفتار

Read Next

بنگالورو سے لاپتہ 12سالہ لڑکا 3 دن بعد حیدرآباد میں ملا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular