
نندیال: ساتویں جماعت میں پڑھنے والی اسکول کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والا ایک شخص پکڑا گیا۔
یہ واقعہ نندیال ضلع کے اوکو منڈل کے کاسی پورم گاؤں میں پیش آیا۔ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم دسایا کو پکڑ کر باندھ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے مارا پیٹا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔