آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں تیندوے کا حملہ، کسان زخمی

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں تیندوے کے حملہ میں کسان زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع کے کلیانادرگم منڈل کے کورلاپلی میں پیش آیا۔اس زخمی شخص کی شناخت رامو کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے کھیت کی سمت جارہا تھا کہ اچانک اس تیندوے نے اس پر حملہ کردیا۔

زخمی کسان نے چیخ وپکار شروع کردی جس کے ساتھ ہی قریب میں کھیتوں میں موجود افراد نے بھی بڑی بڑی آوازیں نکالنی شروع کردی جس سے خوفزدہ ہوکر یہ تیندواجنگل میں فرارہوگیا۔رامو نے بتایا کہ وہ کھیتوں کو پانی کیلئے موٹرآن کرنے کے لئے جارہا تھا۔اس زخمی کسان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

عالمی معاشی فورم اجلاس، ڈاوس میں وزیراعلی تلنگانہ کی سرکردہ صنعت کاروں سے ملاقات

Read Next

آریگن لائف سائنسز تلنگانہ میں 2,000 کروڑ روپےکی کرےگا سرمایہ کاری۔ 1,500 نئی ملازمتوں کےمواقع۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular