
جھارکھنڈ کے چکردھر پور ریلوے ڈویژن کے بارابمبو ریلوے اسٹیشن کے قریب ممبئی میل ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔ 18 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں 20سے زائد افراد زخمی اور دو افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق صبح تقریباً 3:45 بجے چکردھر پور کے قریب راجکھرسوان ویسٹ آؤٹ اور چکردھر پور ڈویژن کے بارابمبو کے درمیان 12810 ہاوڑہ۔ سی ایس ایم ٹی ایکسپریس کے 18 ڈبے پٹری سے اترے ۔
ویسٹ سنگھم ڈپٹی کمشنر کلدیپ چودھری کے مطابق ہاوڑہ۔ممبئی ٹرین میں ٹھہری ہوئی گڈس ٹرین کو ٹکر دے دی۔ حادثہ ویسٹ سنگھم اور سیریکیلا کھارسوان کے درمیان سرحد کے قریب پیش آیا۔
چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ راحت رسانی کے اقدامات میں تیزی پیدا کریں اور زخمیوں کی ممکنہ طور پر مدد کی جائے۔ ریلوے نے مہلوکین کے ورثاء کو 10لاکھ روپے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 5لاکھ روپے دئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ریلوے سی پی آر او کے مطابق بچاؤ اور ریلیف کے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافرین کو منزل مقصود پر پہنچانے کے لئے چکرادھرپور سے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا جائے گا۔ حادثہ کی وجہ ایس ای آر نے بعض اکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور بعض کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔