
دہلی میں تلگو ریاستوں کی تقسیم کے مسائل پر 24 جولائی کو مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرپرستی میں میٹنگ ہوگی ۔مرکزی حکومت نے ایک بار پھر تلگو ریاستوں کی تقسیم کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
تلگو ریاستوں کی تقسیم کے دس سال بعد بھی کئی مسائل زیر التوا ہیں۔
مرکزی وزارت داخلہ نے دونوں ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں کو اس میٹنگ میں شرکت کے لیے خط لکھے ہیں۔ آندھرا تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ نے جولائی کے پہلے ہفتہ میں ریاستوں کے تقسیم کے مسائل پر حیدرآباد میں ملاقات کی تھی۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ کے ہم منصب کو اس سلسلہ میں خط لکھ کر ملاقات کی پیش کش کی تھی۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے نائیڈو کو حیدرآباد مدعو کیا تھا۔
تلگو ریاستوں کے مسائل کے حل کےلئے مرکزی حکومت اور دونوں ریاستوں کے وزیراعلیٰ سنجیدہ ہیں۔ جلد ہی دونوں ریاستوں کے مسائل حل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔