ہماچل پردیش میں بادل پھٹ پڑنے سے تین افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ لاپتہ، کئی مکانات منہدم

ہماچل پردیش میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے منالی اور شملہ سمیت کئی مقامات پر بادل پھٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں زبردست بارش کی وجہ سے منالی میں بیاس ندی نے اپنا راستہ بدل دیا ہے۔ چندی گڑھ منالی ہائی وے پر جگہ جگہ مٹی کے تودے گر رہے ہیں جس کی وجہ سے راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش میں اب تک تین جگہوں پر بادل پھٹ پڑے جس میں 50 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں وہیں تین افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔

شملہ سے 100 کلومیٹر دور رامپور کے جھاکڑی میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو مقام واقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بعض اسکولس کو تعطیل دے دی گئی ہے۔بادل پھٹنے سے مکانات، سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کئی مکانات اور سڑکیں بُری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ منڈی کے تھلٹو کھوڑ میں آدھی رات کو بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے کئی مکانات تباہ ہو گئے اور سڑک رابطہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ تھلٹوکھوڑ پنچایت پردھان کالی رام کے مطابق تیرنگ اور راجبن گاؤں میں بادل پھٹا ہے جس کے بعد کئی لوگ لاپتہ ہیں اور تین گھر بہنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

پدھر سب ڈویژن کے تھلٹوکھوڑ میں بادل پھٹنے کے بعد 9 لوگ لاپتہ ہیں جبکہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ 35 لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ منڈی ضلع انتظامیہ نے ریسکیو کے لیے ایئر فورس کو الرٹ کر دیا ہے۔ بادل پھٹنے کے بعد سے موقع پر موجود مقامی انتظامیہ راحت کاموں میں مصروف ہو گئی ہے۔ سڑکوں اور راستوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے جائے حادثہ تک پہنچنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سپریم کورٹ نے سنایا تاریخی فیصلہ،ایس سی اور ایس ٹی میں ذیلی درجہ بندی کی ملی منظوری،

Read Next

میں نے غیر پارلیمانی کچھ نہیں کہا، ریونت ریڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular