
لون ایپ کے ریکوری ایجنٹس کی ہراسانی سے تنگ آکرایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پالناڈو کے پرگٹی چرلہ علاقہ میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت بی ٹیک کے طالب علم وگنیش کے طورپر کی گئی ہے۔
وگنیش نے یہ قرض لیا تھا۔وہ قرض لینے کے بعد سے ہرماہ رقم اقساط میں ادا کررہا تھا تاہم اس ماہ اس کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ جس کے نتیجہ میں اس نے ایک ماہ کی قسط ادانہیں کی۔ جس پر لون ایپ کے رکوری ایجنٹس نے رقم کیلئے دباوڈالا اورہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔